مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سابق امریکی سفیر کیمروں منٹر نے کہا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط رہیں جبکہ پاکستان کو ایماندارانہ طورپرامریکا کےفنڈزخرچ کرنے چاہئے۔
کیمرون منٹر نے کراچی میں نجی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے سندھ کو بھی تعلیم کی مد میں کافی پیسا دیا،سارا پیسادرست اندازمیں استعمال نہیں ہوا،امریکہ نے کافی پیسا بلوچستان میں تعلیم کے لیے دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب میں پاکستان میں سفیرتھا تودہشت گردی سب سے بڑا مسئلہ تھا، مشرف دور میں بھی پاکستان کودہشت گردی کے خاتمے کیلیے پیسے دیےگئے،امریکہ کولگتا ہے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے پاکستان تعاون نہیں کرنا چاہتا۔
آپ کا تبصرہ